آئی اے ای اے کے سربراہ تہران پہنچ گئے، وزیر خارجہ عراقچی سے ملاقات اور گفتگو

تہران/ ارنا- آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی ایران کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کے لیے اب سے کچھ دیر قبل تہران پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پر ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد گروسی وزارت خارجہ پہنچے جہاں ان کی پہلی ملاقات وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ صدر پزشکیان کی صدارت کے بعد، یہ آئی اے ای اے کے سربراہ کا دوسرا دورہ تہران ہے۔

تہران پہنچنے سے قبل فرانسیسی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے گروسی نے کہا تھا کہ ہم وزیر خارجہ عراقچی اور امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کے دوطرفہ مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں، لیکن اسے نظرانداز بھی نہیں کرسکتے۔

رافائل گروسی نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین جو بھی طے ہو، اس کی تائید آئی اے ای اے کو ہی کرنا ہوگی!

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .